سات ملین سے زائد خاندانوں کو”بی آئی ایس پی” کے تحت مدد فراہم کی جاتی ہے، شازیہ مری کی “اے پی پی” سے خصوصی گفتگو

22

اسلام آباد۔28اپریل  (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ مری نے جمعرات کو ”اے پی پی” سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ7 ملین سے زائد خاندانوں کو”بی آئی ایس پی” کے تحت مدد فراہم کی جاتی ہے۔

 انہوں نےمزید کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام   کا آغاز 2008ء میں ہوا    اور 2010ء میں اسے قانونی تحفظ ملا  اب تک بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام چل رہا ہے، اس دوران حکومتیں تو بدلیں لیکن ادارے  نے جو کام شروع کیا تھا اس  جذبےکو کوئی تبدیل نہیں کر سکا۔