اوکاڑہ، 28 اپریل(اےپی پی): ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ مخلوق خدا کی خدمت دنیا اور آخرت میں عظیم اجر کاباعث ہے فلاحی کام اور معاشرتی سدھار کے لئے کام کرنے والے لوگ قابل تقلید روایات کوجنم دے رہے ہی ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح پارک میں میاں عبد الحمید واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ،سماجی راہنما میاں عبد الرشید بوٹی کی جانب سے تعمیر کئے گئے واٹرفلٹریشن پلانٹ عام لوگوں کی سمہولت کے لئے کردار ادا کرے گا ۔











