اوکاڑہ،30اپریل(اے پی پی): گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین اوکاڑہ سٹی کے ہال میں پاک فوج سےاظہاریکجہتی کے سلسلہ میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے پرنسپل پروفیسر ثمینہ زبیر نے کہا کہ پاک فوج کی لازوال قربانیاں ہی پاکستان کی سالمیت کی ضامن ہیں۔
پروفیسرعائشہ سلمان نے کہا ہمیں پاک فوج پر فخر ہے۔ ہماری فوج جرات اور بہادری کی مثال ہے۔ یاسمین کاشف، نجمہ نوید، فروانقوی سمیت دیگر مقررین نے پاک فوج کی عظیم خدمات کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقعہ پرطالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔بعد ازاں پاک فوج سےاظہار یکجہتی کے لئے واک کی گئی۔واک میں شریک طالبات “پاک فوج زندہ باد”، “پاکستان زندہ باد” کے فلک شگاف نعرے لگاتی رہیں ۔
سورس: وی این ایس، اوکاڑہ











