لاہور ،30 اپریل (اے پی پی): اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ اگر ہم آئین پاکستان اور قانون کی پابندی کرینگے تو ہر ادارہ مضبوط ہوگا۔
وہ ہفتہ کو یہاں وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔آئین کی روگردانی سے پچیدگیاں پیدا ہوتی ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اللہ تعالی نے ہماری قوم کو بڑی صلاحیتوں سے نوازا ہے، ہم سب نے مل کر ملک کو بنانا ہے ہمیں برداشت پیدا کرنا پڑے گی ۔انہوں نے کہا کہ وہ بحثیت اسپیکر قومی اسمبلی اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں۔
سورس: وی این ایس، لاہور











