وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے عیدالفطر کی نمازگورنر ہاؤس مسجد میں ادا کرلی

40

 پشاور،2 مئی(اے پی پی): وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے عیدالفطر کی نماز آج صبح گورنر ہاؤس کی مسجد میں ادا کرلی۔ صوبائی کابینہ اراکین شوکت یوسفزئی اور عارف آحمدزئی کے علاوہ چیف سیکرٹری ڈاکٹر شہزاد بنگش،  کمشنر پشاور ریاض محسود اور دیگر سرکاری حکام نے بھی وزیر اعلی کے ہمراہ نماز عید ادا کی۔

اس موقع پر ملک کی سلامتی اور خوشحالی، قومی یکجہتی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ وزیر اعلی نمازیوں میں گھل مل گئے اور عید کی مبارکباد وصول کی۔