عمران خان نے اپنی نالائقی سے ملکی معیشت کو تباہ کیا : صوبائی وزیر سندھ سعید غنی

10

کراچی ، 07 مئی (اے پی پی ): صوبائی وزیر سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ  عمران خان نے اپنی نالائقی سے ملکی معیشت کو تباہ کیا ہے۔

ہفتہ  کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا  ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو تحریک عدم اعتماد کا جولائی میں ہی علم ہو گیا تھا ، بیرونی سازش کا تو صرف ڈھونگ رچایا گیا جبکہ عمران خان کو ہٹاتے وقت آئین پر من و عن عملدرآمد کیا گیا ۔