خیرپور:  لیڈی پولیس انسپکٹر زولیخاں انصاری کو قتل کرنے والا ملزم اسلحہ سمیت گرفتار

40

خیرپور،07مئی(اے پی پی): خیرپور پولیس کی بروقت کامیاب کارروائی، لیڈی پولیس انسپکٹر زولیخان انصاری کو قتل کرنے والاملزم قتل میں استعمال اسلحہ سمیت گرفتارکرلیا گیا۔

 کل شام تھانہ ھنگورجہ کی حدود میں لیڈی پولیس انسپکٹر زولیخان انصاری کا قتل ہوا تھا،جس کے بعد ایس ایس پی خیرپورظفر اقبال ملک کی سربراہی میں ڈی ایس پی گمبٹ حبدار علی شاہ،ایس ایچ او تھانہ گمبٹ عبدالجبار میمن، ایس ایچ او تھانہ رانیپور امیر علی چانگ، ایس ایچ او تھانہ ھنگورجہ محمد رمضان میرانی نے بروقت کامیاب کارروائی کرکے قتل میں ملوث سرغنہ ملزم جاوید منگنیجو کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے قتل میں استعمال TT پستول برآمدکرلیا گیا ہے،دوران تفتیش گرفتار ملزم نے بتایا کہ اس نے اپنی بیوی کو پستول سے فائر کرکے قتل کیا،گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔