ملتان، 07 مئی (اے پی پی) :ڈویژن بھر کے قبرستانوں کی سیکورٹی یقینی بنانے کا فیصلہ۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی صدارت میں انتظامیہ و پولیس کا اجلاس ہوا۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں اور سی پی او خرم شہزاد حیدر نے شرکت کی۔
کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ قبرستانوں کی چار دیواری اور گیٹ لگانے سمیت قبرستانوں کی سیکورٹی،لائٹس اور صفائی ستھرائی کے اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ قبرستانوں کی سیکورٹی اور معاملات کی دیکھ بھال کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا پرائیویٹ ہاؤسنگ کالونیاں،لوکل گورنمنٹ اور میونسپل کارپوریشن اپنے قبرستانوں کا ڈیٹا مرتب کریں اور نشئیوں اور جرائم پیشہ افراد کے قبرستانوں میں بسیروں پر پابندی لگائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ چوکیداری اور ٹھیکری پہرے کا نظام وضح کیا جائے گا۔
سی پی او خرم شہزاد حیدر نے کہا کہ قبرستانوں کی بے حرمتی کے مرتکب کالا جادو اور عملیات مافیا کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کرینگے۔انہوں نے کہا کہ بڑے قبرستانوں پر پولیس گشت کا موثر نظام وضح کیا جائے گا۔
سورس: وی این ایس، ملتان











