ملتان،07مئی (اے پی پی):ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے فیڈرل شریعت کورٹ کی رجسٹری برانچ کے افتتاح کے پیش نظر نیوجوڈیشیل کمپلیکس میں آج بروز ہفتہ خصوصی صفائی آپریشن لانچ کیا اورکمپلیکس سے100 ٹن ویسٹ اٹھایا گیا۔صفائی آپریشن میں 25 ورکرز پر مشتمل اسکواڈ نے حصہ لیا۔ورکرز کو لوڈرز ، فرنٹ بلیڈ ٹریکٹر اور ٹرالیوں کی مدد حاصل تھی۔نیوجوڈیشیل کمپلیکس کے تمام بلاکس،سائلین کی انتظار گاہوں،سڑکوں اور پارکنگ ایریا کی بھی بھرپور صفائی ستھرائی کی گئی۔کمپلیکس کے اندر تمام سڑکوں پر لائم لائننگ اور واٹر سپرنکلنگ بھی کی گئی۔
سورس: وی این ایس،ملتان











