کراچی؛وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر کا نیشنل انشورنس کمپنی کی عمارت کا دورہ، این آئی سی ایل کے کام، افعال اور کارکردگی کے بارے میں بریفنگ

67

کراچی؛وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر کا   نیشنل انشورنس کمپنی کی عمارت کا دورہ، این آئی سی ایل کے کام، افعال اور کارکردگی کے بارے میں بریفنگ

کراچی،7مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے ہفتہ کو یہاں کراچی میں نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ (این آئی سی ایل) کی عمارت کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر کا سیکرٹری وزارت تجارت محمد صالح احمد فاروقی کے ہمراہ چیف ایگزیکٹو آفیسر نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ خالد حامد نے پرتپاک استقبال کیا۔

وفاقی وزیر کو نیشنل انشورنس آرگنائزیشن لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی جانب سے این آئی سی ایل کے کام، افعال اور کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر خالد حامد نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ کام کاج کو مزید موثر اور شفاف بنانے کے لیے پیپر لیس ماحول پر کام شروع کیا جا رہا ہے۔

وزیر تجارت سے آڈیٹرز کی تقرری کا معاملہ بھی زیر بحث آیا اور انہوں نے این آئی سی ایل کی انتظامیہ کو ایڈہاک بنیادوں پر آڈیٹرز کی تقرری کا مشورہ دیا۔

وفاقی وزیر تجارت نے نیشنل انشورنس کمپنی کی کارکردگی کو سراہا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ اسے مزید منافع بخش کمپنی بنانے کے لیے مکمل تعاون کیا جائے گا۔

تقریب کے اختتام پر وزیر تجارت کو پر یادگاری تحفہ پیش کی گئی۔

سورس: وی این ایس، اسلام آباد