کراچی،7مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے ہفتہ کو یہاں سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کا دورہ کیا جہاں انہیں سٹیٹ لائف کی کارکردگی اور تقابلی مالی سالوں میں اس کے منافع کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
چیئرمین سٹیٹ لائف شعیب جاوید حسین نے سٹیٹ لائف کے کام اور عملے کی طاقت کے بارے میں بتایا۔ وزیر نے سرکاری انشورنس کمپنی ہونے کے ناطے بے پناہ منافع حاصل کرنے میں سٹیٹ لائف کی کارکردگی کو سراہا۔
سورس: وی این ایس، کراچی











