شجاع آباد، 08 مئی (اے پی پی): سرائیکی خطے کے معروف شاعر شاکر شجاع آبادی کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انکے گھر پر تقریب پذیرائی منعقد کی گئی ہے ، جس دوران ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے شاکر شجاع آبادی کے گھر پر اعزازی تختی کی رونمائی کی۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا شاکر شجاع آبادی نے پوری دنیا میں اس خطے کا نام روشن کیا اور شاعری کے ذریعے پسماندہ علاقوں کے مسائل کی مثالی ترجمانی بھی کی۔انہوں نے کہا نامور شاعر کی مکمل کفالت اور علاجِ و معالجہ جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ اعزازی تختی کی تنصیب انکی خدمات کو حقیر نذرانہ ہے۔
شاکر شجاع آبادی کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کے اقدام پر اظہار تشکر کیا گیا،تقریب پذیرائی میں شاکر شجاع آبادی کا کلام و گیت بھی سنائے گئے اور اہل علاقہ نے کہا کہ سرائیکی ہیرو کی خدمات کے اعتراف پر حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔











