تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی،تین  منشیات فروش گرفتار،دوکلو چھ سو پچاس گرام چرس برآمد

12

پنڈی بھٹیاں، 09 مئی(اے پی پی):تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی،تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا ہے اورضیغم نامی شخص سے 1750 کلوگرام  چرس برآمدکی گئی ہے۔منشیات فروش ناظم حسین  سے 600گرام چرس اور سلمان خاں سے  300گرام  چرس برآمد کر کے ملزمان کو جیل بھجوا دیا ہے۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی رائے بلال کےمطابق  ملزم عرصہ دراز سے منشیات فروخت کر رہے تھےاور  شہر کی نوجوان نسل کو نشہ پہ لگا رہے تھے۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ تھانہ سٹی پنڈی بھٹیاں  میں درج کرلیا ہے۔