گلگت، 09 مئی (اے پی پی):وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی زیر صدارت گلگت بلتستان ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد گلگت بلتستان ہاؤس میں اضافی بلاکس کی تعمیر اور تزئین و آرائش کا (Revision)PC-I منصوبہ 52کروڑ 12لاکھ روپے اور سول سیکریٹریٹ کی تعمیر کا PC-I (Revision) منصوبہ لاگت 99 کروڑ 99لاکھ 80ہزار روپے کی منظوری دی گئی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے محکمہ تعمیرات اور دیگر متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ منصوبوں کی معیار، رفتار اور تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تعمیر یقینی بنائیں اور کہا منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر سے اجتناب کی جائے۔











