اسلام آباد، 09 مئی (اے پی پی ): چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ مسجد نبوی ﷺ میں پیش آنے والے واقعہ کی مذہبی و سیاسی جماعتیں مذمت کریں،
ﷺاد، 09 مئی (اے پی پی ):جنہوں نے مسجد نبوی ﷺ کے تقدس کو پامال کیا انہوں نے اچھا نہیں کیا، بین المذاہب ہم آہنگی وطن کی ضرورت ہے، نفرتوں کو کم کریں اور نوجوان نسل میں شدت پسندی کے خاتمہ کیلئے کردار ادا کرنا چاہئے۔
پیر کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے فوری طور پر کہا کہ قانون توہین رسالت ﷺ کا سیاسی استعمال نہیں ہونا چاہئے، وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے یقینی بنایا کہ اس قانون کا غلط استعمال نہیں ہوگا، اس حکومتی یقین دہانی کے باوجود شیریں مزاری نے اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کو خط لکھا، یہ پاکستان کے خلاف کیس بنا کر دیا جا رہا ہے، عمران خان خود محب رسولﷺ ہیں وہ اس خط کو واپس لینے کا حکم دیں، متحدہ علماء بورڈ کی طرف سے سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کو خط لکھا ہے اور وزیر داخلہ کو خط لکھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے مسجد نبوی ﷺ واقعہ کے حوالے سے درج تمام مقدمات متحدہ علما بورڈ کو بھیجنے کی درخواست کی ہے، ہم عمران خان یا تحریک انصاف کو محب رسولﷺ سمجھتے ہیں، عمران خان خود اس قانون کے بہت بڑے حامی رہے ہیں، شیریں مزاری اپنے ماضی کے مقاصد کو پورا کرنے کیلئے یہ سب کر رہی ہیں، پاکستان میں پارلیمانی دستور موجود ہے، پاکستان میں کوئی بادشاہت نہیں ہے، پاکستان کی فوج اور سلامتی کے ادارے آئین اور قانون کے تحت کام کر رہے ہیں۔











