ٹوبہ ٹیک سنگھ،10 مئی ( اے پی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نجیب الرحمان بگوی کی خصوصی ہدایت پرعلاقہ تھانہ سٹی ٹوبہ میں منشیات فروشوں،غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،3 منشیات فروشوں سمیت14ملزمان گرفتار۔3کلو800گرام چرس،55لیٹرشراب، اسلحہ 1رائفل244بور1پسٹل30بور معہ گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ سید آصف علی شاہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی ٹوبہ انسپکٹر فریاد حسین معہ محمد عامر ایس آئی، رفاقت اے ایس آئی وملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش3ملزمان کو گرفتارکیا جن میں بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم ناصر کے قبضہ سے2200گرام چرس برآمد ہوئی جبکہ ملزم زاہد کے قبضہ سے1600گرام چرس برآمد ہوئی اسی طرح ملزم دانیال مسیح کے قبضہ سے55لیٹر شراب برآمد ہوئی۔
دوسری کارروائی میں پولیس ٹیم نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے2 ملز مان کوقابو کیا جن میں ملزم تصدق کے قبضہ سے رائفل244بور معہ گولیاں برآمد ہوئی جبکہ ملزم عثمان کے قبضہ سے پسٹل30بور معہ گولیاں برآمد ہوا۔اسی طرح ایک اور کارروائی میں پولیس ٹیم نے محلہ گوبند پورہ میں قبحہ خانے پر کارروائی کرتے ہوئے 4عورتوں اور5 مردوں کو رنگ رلیاں مناتے رنگے ہاتھوں قابو کیا۔ تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔











