اشیاء ضروریہ کی پرائس چیکنگ کیلئے کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کے چھاپے،وارننگ اور سخت کارروائی کا عندیہ دیا

13

ملتان، 12 مئی (اے پی پی ): اشیاء ضروریہ کی پرائس چیکنگ کیلئے کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کے چھاپے، کمشنر ملتان   نے

بوسن روڈ پر کریانہ شاپس، مالز، پولٹری شاپس کو چیک کیا اور سرکاری نرخ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو وارننگ، سخت کارروائی کا عندیہ بھی دیا۔

 کمشنر نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے گرانفروشوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے احکامات ہیں ، مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کیخلاف شکنجہ سخت کیا گیا ہے۔

 ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ گرانفروش، ذخیرہ اندوز مافیا کو حوالات کی سیر کروائی جائے ، سرکاری نرخنامے آویزاں نا ہونے کی صورت میں سٹور سر بمہر کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کسی مافیا کو من مانی نہیں کرنے دیں گے ، عوامی مسائل سے مفاد حاصل کرنے والے قومی مجرم ہیں۔

اس موقع پر  اسسٹنٹ کمشنرز خواجہ عمیر، ایوب بخاری بھی ہمراہ تھے۔