اوکاڑہ؛ کالج آف نرسنگ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں نرسز کے عالمی دن کے حوالہ سےتقریب کا انعقاد

22

اوکاڑہ ،12مئی(اے پی پی): دنیا بھر کی طرح اوکاڑہ میں بھی نرسز کا عالمی دن منایا گیا، اس سلسلہ میں کالج آف نرسنگ ڈی ایچ کیو  ہسپتال اوکاڑہ میں ایک پر وقار تقریب منعقد کی گئی

 تقریب سے خطاب میں پرنسپل کالج آف نرسنگ  نسرین اختر نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت اور خصوصاً کورونا کیخلاف فرنٹ لائن میں نرسز نے اہم کردارادا کیا ہے اور ہمیشہ اپنی جان کی پرواہ کی بجائے مریضوں کی دیکھ بھال  پر توجہ دی ہے۔

 اس موقع پرپرنسپل نے انسٹرکٹرز ،دیگر سٹاف اور نرسز کے ہمراہ نرسز کے عالمی دن کا کیک کاٹا   گیا اور ملکی سلامتی استحکام ،امن وامان اورخوشحالی کے لئے دعا کی گئی ۔