اسلام آباد،16 مئی(اے پی پی پی): پاکستان ان دنوں شدید گرمی اور لو کی لپیٹ میں ہےجبکہ گرمی اور لو کی شدت اور پسینے کے باعث پانی کی کمی انسانی صحت اور زندگی کے لیے ایک بڑا خطرہ ثابت ہو سکتی ہے۔
بچے اور بڑی عمر کے افراد خاص طور پر اس موسم سے متاثر ہو سکتے ہیں،یہی وجہ ہے کہ ہسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔موسم کی سختی سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔
دوپہر کے اوقات میں شدید ضرورت کے علاوہ باہر نکلنے سے گریز کریں،ناگزیر صورت میں باہر نکلنے سے پہلے گردن اور سر پر گیلا کپڑا لپیٹ لیں،پانی کا استعمال زیادہ کریں۔دھوپ سے بچنے کے لیے چھتری وغیرہ کا استعمال کریں، موسم کی شدت سے پرندے اور دیگر جاندار بھی متاثر ہو رہے ہیں۔
پرندوں اور جانوروں کے لیے بھی پانی اور سائے کا اہتمام احتیاطی تدابیر اختیار کرکے موسم کی شدت سے محفوظ رہنے کی کوشش کریں۔











