پاکپتن؛ مسلم    لیگ ن کے  رہنما رانا احمد علی آرائیں کے قتل میں  ملوث 2 مرکزی ملزمان   گرفتار

26

پاکپتن،16 مئی (اے پی پی ):رکن صوبائی اسمبلی میاں نوید علی کے والد رانا احمد علی آرائیں کے قتل میں اہم پیش رفت، پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے 2 مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔

ڈی پی او پاکپتن نصیب اللہ خان کے مطابق ملزمان میں مقبول احمد اور لیاقت علی شامل ہیں، ملزمان کا تعلق ضلع پاکپتن اور صوبہ بلوچستان سے ہے، ابتدائی تفتیش میں ملزم مقبول احمد نے وقوعہ کی منصوبہ بندی سمیت قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جب کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے  سپیشل ٹیمیں متحرک ہیں، مقدمہ میں ملوث بقیہ ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کر دیا جائے گا اور میرٹ پر تفتیش کو جلد از جلد مکمل کرتے ہوئے کیس کو بہت جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔