عمران نیازی سیاست کی آڑ میں ملک میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کا سرگودھا میں جلسے سے خطاب

17

سرگودھا، 20 مئی ( اےپی پی): وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے سرگودھا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی سیاست کی آڑ میں ملک میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے۔ سستے آٹے کی فراہمی یقینی بنارہے ہیں، 10 کلو آٹا 650 روپے سے 490 روپے کردیا گیا۔

 انہوں نے مزید کہا ہے کہ عمران خان نے چار سالوں میں 20 ہزار ارب روپے قرضہ لیا۔