بہاولنگر؛ ضلع بھر میں رواں سال کی دوسری پولیو مہم کا آغاز ہوگیا

42

بہاولنگر،23 مئی  ( اے پی پی ):   ضلع بھر میں رواں سال کی دوسری پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پولیو مہم کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی ۔اے ڈی س جی عبدالجبار گجر نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سلیم اکبر لغاری کے ہمراہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کاآغاز کیا ۔

اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سلیم اکبر لغاری نے بتایا کہ مہم کےدوران 5 لاکھ 79 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے، پولیو مہم 23 تا 27 مئی جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ  پولیو مہم میں 1828 موبائل، 126 فکسڈ اور  81 ٹرانزٹ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں  ۔بچوں کو پولیو ویکسین پلاتے وقت پولیو ورکرز کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کریں گے ۔

 پولیو ورکرز کی سیکیورٹی کے لئے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ اپنے بچوں کے محفوظ مستقبل کےلئے انہی پولیو قطرے لازمی پلوائیں ۔

پولیو تقریب میں ڈبلیو ایچ او کے نمائندے نے خصوصی شرکت کی۔