ملتان، 24 مئی (اے پی پی): کمشنر انجینئر عامر خٹک نے شہریوں کی شکایت کے پیش نظر واسا سکیموں کا دورہ۔ واسا سکیموں کے سست رفتار ہونے پر کمشنر عامر خٹک نے برہمی کا اظہار کیا اور نامکمل منصوبوں کی فوری تکمیل کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ منظورآباد چوک پر سیورج کی نکاسی کا عارضی انتظام ٹریفک مسائل کا سبب ہے۔انہوں نے منظور آباد چوک پر زیر زمین لائن ڈالنے کیلئے 2 دن کی ڈیڈ لائن دیدی اور ٹی بی ہسپتال روڈ کی مرمت و بحال کیلئے 2 مہینوں کی ڈیڈ لائن دی ۔
کمشنر انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ واسا سیوریج منصوبوں پر کام کی رفتار بڑھا کر شہریوں کی کوفت ختم کرے ، شہر میں سیورج کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ناگزیر ہے ۔انہوں نے کہا کہ دوران تعمیراتی کام ٹریفک مینجمنٹ، سائن بورڈز کا خاص خیال رکھا جائے ۔
کمشنر انجینئر عامر خٹک نے طارق روڈ، نواب پور روڈ کا دورہ بھی کیا ۔ انہوں نے کہا کہ واسا اپنی تمام سکیموں پر پانی کا چھڑکاؤ یقینی بنائے اور واسا کی سکیموں میں مقامی افراد کو آن بورڈ لیا جائے۔انہوں نے نواب روڈ پر کام کی رفتار بڑھانے کی ہدایت بھی کی۔











