فرائض کی ادائیگی میں ارادتاًکوتاہی کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جائے گا،ڈپٹی کمشنرنارووال

15

نارووال، 24 مئی(ے پی پی): ڈپٹی کمشنر امتیاز شاہد گوندل  نے کہاکہ فرائض کی ادائیگی میں ارادتاًکوتاہی کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے  ضلع بھر کے افسران کے ساتھ تعارفی اجلاس میں کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز جویریہ مقبول اور عمرفاروق وڑائچ، اسسٹنٹ کمشنرسلمان احمد لون کے علاوہ تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں نئےڈپٹی کمشنرنارووال نے اپنی ترجیحات کے بارے ہدایات جاری کیں۔انہوں نے تمام افسران کو عوام الناس کے مسائل کے فوری حل سمیت تمام تردفتری معاملات کو جذبہ حب الاوطنی کے تحت پوری جانفشانی سےسر انجام دینے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔

ڈپٹی کمشنرنارووال نے کہاکہ فرائض کی ادائیگی میں ارادتاًکوتاہی کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جائے گا، سست اور نااہل افسران کی ضلع میں کوئی جگہ نہیں،دفاترمیں جمع ہونے والی شکایات کابراہ راست ذمہ دارمتعلقہ افسرہوگا۔انہوں نے کہا کہ دفاتر میں آنے والی شکایات کا فوری ازالہ ان کی اولین ترجیح ہوگی اور کہا کہ کاغذی کاروائی کسی صورت قابل قبول نہیں۔

ڈپٹی کمشنرنارووال نے کہاکہ گڈگورننس،ٹرانسپرنسی اور سروس ڈیلیوری پرعمل درآمد کوہرصورت یقینی بنایاجائےگا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنرامتیازشاہدکوہیلتھ،ایجوکیشن،ایری گیشن،پبلک ہیلتھ، ہائی ویزودیگرمحکموں کے بارے بریفنگ دی گئی۔