ضلع کے تمام ریونیو افسران اپنے اپنے دائرہ اختیار میں سرکاری واجبات کی وصولی کو یقینی بنائیں؛ڈپٹی کمشنر  زاہد پرویزوڑائچ

21

رینالہ خورد،25مئی(اےپی پی): ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے کہا ہے کہ سرکاری واجبات کی وصولی انتہائی اہم ذمہ داری اور ریونیو افسران کی کار کردگی کا امتحان ہے، ضلع کے تمام ریونیو افسران اپنے اپنے دائرہ اختیار میں سرکاری واجبات کی وصولی کو یقینی بنائیں، اس سلسلہ میں حکومتی ہدایات اور محکمہ مال کے قواعدوضوابط کو ملحوظ خاطر رکھا جائے ۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکاری واجبات کی وصولی کے لئے کئے گئے اقدامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حسنین خالد سنپال، اسسٹنٹ کمشنرز سمیت ضلع کے تمام ریونیو افسران نے شرکت کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حسنین خالد سنپال نے ریونیوریکوری کے اہداف،وصولی کی موجودہ صورتحال اور تحصیل کی سطح پر سرکاری واجبات کی وصولی سے متعلق بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے کہاکہ ریونیو افسران آبیانہ،مالیانہ، سٹمپ ڈیوٹی ،زرعی انتقالات سمیت دیگر سرکاری واجبات کی وصولی کے سلسلہ میں کسی غفلت اور کوتاہی کا ارتکاب نہ کریں، موجودہ حالات میں ہمیں مزید محنت کرنا ہے اور واجبات کی وصولی کے ہدف کو ہر قیمت پر حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریونیو افسران وصولی کے اہداف کو یقینی بنائیں ۔