لاہور،27 مئی ( اے پی پی ): وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اٹک کے علاقے میں پولیس وین الٹنے سے شہید کانسٹیبل محمد جاوید کے گھر( ڈسکہ کے نواحی گاؤں گجرکلہ) آمد،شہید کانسٹیبل محمد جاوید کی اہلیہ، بچوں اور بھائیوں سے ملاقات کی ۔
وزیراعلیٰ حمزہ شہبازنے شہید کانسٹیبل محمد جاوید کے لواحقین سے ہمدردی اورتعزیت کااظہار کیا اور شہید کانسٹیبل محمد جاوید کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔وزیر اعلی حمزہ شہباز نے شہید کی بیٹی اور بیٹوں سے شفقت کا اظہار کیا اور شہید کے بیٹوں کو گلے لگایا اور کہا کہ ڈیوٹی کے دوران شہید کانسٹیبل محمد جاوید کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہید کانسٹیبل محمد جاوید کو واپس تو نہیں لا سکتا لیکن حکومت آپ کی مکمل دیکھ بھال کرے گی، کانسٹیبل محمد جاوید نے شہادت کا بلندرتبہ پایا آپ سے دلی ہمدردی ہے ۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ شہید کانسٹیبل محمد جاوید کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں، حکومت شہید کانسٹیبل محمد جاویدکے خاندان کو تنہا نہیں چھوڑے گی شہید کے خاندان کی ہرممکن معاونت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ شہید کانسٹیبل محمد جاویدہمارے سر کا تاج ہے۔
شہید محمد جاوید کے بھائی ریاض احمد اور محمد انور بھی اس موقع پر موجود تھے۔ خواجہ محمد آصف، منشاء اللہ بٹ، عطا تارڑ،ذیشان رفیق، عمران گورایہ اور دیگر شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔











