پاکپتن؛ پاک برٹش آرٹس انٹرنیشنل کی جانب سے  شہریوں میں مفت کھانا تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری

30

پاکپتن ، 28  مئی (اے پی پی ): پاکستان کے دیگر بڑے اضلاع کی طرح پاکپتن میں بھی نجی فلاحی تنظیم پاک برٹش آرٹس انٹرنیشنل کی طرف سے  شہریوں میں کھانا تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے.

پاک برٹش آرٹس انٹرنیشنل کی ٹیم ہفتے میں ایک دن ضلع پاکپتن کے مختلف مقامات خصوصاً ہسپتالوں میں مریضوں،مزدوروں اور دیگر شہریوں میں “کھانا سب کے لیے” پروگرام کے تحت کھانا تقسیم کرتی ہے۔ایک وقت میں چار سو کے قریب افراد کھانا کھاتے ہیں۔

کھانا کھانے والے شہریوں کے لیئے ٹھنڈے پانی کا بھی انتظام کیا جاتا ہے۔

چیئرمین پاک برٹش آرٹس انٹرنیشنل پاکستان یونس متین کے مطابق اس وقت “کھانا سب کے لیئے” پروگرام کے تحت فیصل آباد،لاہور،کراچی اور جھنگ سمیت دیگر بڑے شہروں میں کھانا تقسیم کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کھانا سب کے لیئے پروگرام کو نا صرف جاری رکھا جائے گا بلکہ اس کو بڑھایا بھی جائے گا۔