عوام کے مطالبے پر آئین پاکستان کے تقاضے پورے کرتے ہوئے نا اہل حکومت کو تبدیل کیا گیا؛ وزیراعظم شہباز شریف

14

اسلام آباد، 28 مئی (اے پی پی ):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کے مطالبے پر آئین پاکستان کے تقاضے پورے کرتے ہوئے نا اہل حکومت کو تبدیل کیا گیا ہے۔

 قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  پاکستان آئین کے مطابق چلے گا، کسی فرد واحد کی ضد سے نہیں ،ماضی میں مذموم مقاصد کے لیے سفارتی خط کی شازش گھڑی گئی ۔

وزیراعظم نے کہا کہ  آئی ایم ایف سے معاہدہ اور شرائط پر رضامندی سابق حکومت کی جانب سے تھی ،ماضی کی نا اہل حکومت نے جو بجٹ خسارہ کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ 28 ارب روپے سے ریلیف پیکج کا آغاز کر رہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پائیدار امن کے لیے بھارت کی ذمہ داری ہے کہ کشمیر میں یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کو ختم کرے۔