اوکاڑہ؛ پاکستان کے پچیسویں سالانہ یوم تکبیر کی تقریب پر سلور جوبلی کیک کاٹا گیا

18

اوکاڑہ،28 مئی(اے پی پی ):پاکستان بھر کی طرح اوکاڑہ میں بھی 28مئی یوم تکبیر کو شایان شان طریقے سے منایا گیا۔اس سلسلہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر میاں محمد منیر کی رہائشگاہ پر یوم تکبیر 28 مئی   کے حوالہ سے پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم این اے چوہدری ریاض الحق جج،ایم پی اے چوہدری منیب الحق، سابق صوبائی وزیر میاں یاور زمان نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ یوم تکبیر سلور جوبلی کیک کاٹا گیا۔

تقریب میں وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور میاں  محمد نواز شریف کے حق میں نعرہ بازی کی گئی۔

پاکستان کے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیرخان،ذولفقارعلی بھٹواور یوم تکبیر کی تاریخ رقم کرنے پرسابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کو خراج تحسین پیش کیا گیااور ملکی سلامتی استحکام،ترقی و خوشحالی کی دعا کی گئی۔