یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کو ڈیجیٹل کر دیا، چار ہزار سٹورز  پوائنٹ آف سیل سے منسلک ہو گئے ہیں؛ جی ایم یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن عنایت اللہ دولہ

16

لاہور، 28 مئی ( اے پی پی ): جی ایم یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن عنایت اللہ دولہ نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کو ڈیجیٹل کر دیا، چار ہزار سٹورز  پوائنٹ آف سیل سے منسلک ہو گئے ہیں، بنیادی اشیاء پر سبسڈی کے لیے صارفین کو صرف ایک دفعہ رجسٹریشن کرانا ہوگی،گورنمنٹ کی مقرر کردہ سبسڈی جس شخص کے لیے ہوگی صرف وہ ہی حاصل کر سکے گا۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جی ایم یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن عنایت اللہ دولہ نے کہا کہ گورنمنٹ کی مقرر کردہ سبسڈی جس شخص کے لیے ہوگی صرف وہ ہی حاصل کر سکے گا۔انہوں نے کہا کہ  رمضان کے بعد ابھی صرف تین اشیاء پر سبسڈی ہے جن میں ایک صارف چالیس کلو آٹا، پانچ کلو گھی اور پانچ کلو چینی ایک بار میں یا دوبارہ بھی  سبسڈی پر لے سکتا ہے ۔