ملتان، 29 مئی (اے پی پی ): چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر انسدادِ گداگری مہم اور ریسکیو آپریشن جاری ہے ، چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی جانب سے گزشتہ ہفتے کے دوران 18 بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے، چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر ملتان شہر کے مختلف مقامات سے بھکاری، گھر سے بھاگے، گمشدہ، لاوارث بے آسرا بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا جا رہا ہے ، شہر کے مختلف مقامات پر عوام الناس میں گداگری کی روک تھام اور چائلڈ ہیلپ لائن 1121 کی پروموشن کے لئے آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے جا رہے ہیں ، کوئی بھی بھکاری، گھر سے بھاگا،گمشدہ، لاوارث بے آسرا، جنسی و جسمانی تشدد کا شکار بچہ نظر آنے کی صورت میں فوراً چائلڈ ہیلپ لائن 1121 یا 0616513201 پر کال کریں۔











