سکھر؛ واحدخاتون امیدوار غزالہ کاشف کو پیپلز پارٹی نےپارٹی ٹکٹ جاری کر دیا

20

سکھر،30مئی(اے پی پی): پیپلز پارٹی نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والی واحدخاتون امیدوار غزالہ کاشف کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا۔ سندھ کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی بلدیاتی انتخابات کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔مرد امیدواروں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے ضلع سکھر میں یوسی 8 سے ایڈووکیٹ غزالہ کاشف کو وائس چیئرپرسن کے لئے پارٹی ٹکٹ جاری کردیا ہے۔پیپلز پارٹی کی مذکورہ خاتون ورکر  پورے ڈسٹرکٹ میں سرگرم اور پرانی کارکن ہیں۔غزالہ کاشف ضلع میں واحد خاتون ہیں جس کو پی پی پی ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

ایڈووکیٹ غزالہ کاشف نے اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے بتایا کہ وہ خواتین کی ریزرو سیٹ پر پچھلے 22 سالوں سے منتخب ہو رہی ہیں تاہم اب وہ سمجھتی ہیں کہ عوام کی عدالت میں جائیں اور  عوام کے ووٹوں سے کامیاب ہو کر آئیں۔