لاہور؛محکمہ لائیو سٹاک میں ترقیاتی منصوبہ جات بارے اہم جائزہ اجلاس

9

لاہور، 30 مئی  (اے پی پی ): محکمہ لائیو سٹاک میں ترقیاتی منصوبہ جات بارے اہم جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس کی صدارت ایڈیشنل سیکرٹری (پلاننگ) خالدمحمود چوہدری نے کی۔ اجلاس میں  محکمہ لائیو سٹاک پنجاب کے ترقیاتی منصوبہ جات کا جائزہ لیا گیا۔ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن) رانا ضیاء اللہ نے جنوبی پنجاب میں منہ کھر ویکسی نیشن کے جاری منصوبہ بارے بریفنگ دی۔

اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری (پلاننگ) خالدمحمود چوہدری نے کہا کہ تمام افسران کی کارکردگی ترقیاتی منصوبوں بارے جائزہ رپورٹ سے مشروط ہے۔تمام منصوبوں کے ثمرات حقیقی معنوں میں مویشی پال تک پہنچانا ہمارا نصب العین ہے۔انہوں نے  کہا کہ ترقیاتی منصوبہ جات کی تکمیل بارے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں۔

 اجلاس میں ایڈیشنل و ڈپٹی سیکرٹریز اور ڈائریکٹر جنرلز سمیت دیگر محکمانہ افسران نے بھی شرکت کی ۔