رینالہ خورد،31مئی(اےپی پی): اسپیشل برانچ اور محکمہ لائیوسٹاک نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اندرون جی ٹی روڑنادراآفس کے قریب ایک ھنڈائی ڈالہ نمبرایل ای ٹی 6890 کو روک کرڈالہ سے 26من مردہ مرغیاں برآمد کرلیں ہیں ، کارروائی میں تین ملزمان محمد طارق سکنہ بورے والا،فلک شیر سکنہ پھولنگراورحسن سکنہ خانپورکو گرفتارکرکے تھانہ سٹی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے ۔
کارروائی میں برآمد کی گئی مردہ مرغیوں کے گوشت کو تلف کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کوجیل بھیج دیاہے۔











