اسلام آباد، یکم جون (اے پی پی):سوشل پالیسی اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر اور سینیٹ سیکرٹریٹ کے زیر اہتمام نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ کے حوالے سے ایک روزہ سیمیناربدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔ سیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان نے شرکاء کا خیرمقدم کیا اور بجٹ کے عمل کو بہتر انداز میں سمجھنے کے لیے ایس پی ڈی سی کی کوششوں کو سراہا۔
ایس پی ڈی سی کے چیف اکانومسٹ محمد صابر نے شرکا کو وفاقی بجٹ کی اہمیت اور مختلف عوامل جیسے ٹیکس ریونیو ،انکم ٹیکس، کارپوریٹ ٹیکس، امپورٹ ٹیکس ، حکومت کے مجوزہ اخراجات ، اقتصادی پالیسی اور ترقیاتی ترجیحات پربریفنگ دی۔ پینل ڈسکشن کے دوران حصہ لینے والے سینیٹرز نے موضوعات پر سوالات کئے ۔
اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی، سینیٹرز فوزیہ ارشد، دانش کمار، اعظم خان سواتی، ثمینہ ممتاز، مشتاق احمد، محمد اکرم، تاج حیدر، فلک ناز، گوردیپ سنگھ، ڈاکٹر زرقا سہروردی ، محمد طاہر بزنجو، ڈاکٹر محمد ہمایوں مہمند، شمیم آفریدی، سید شبلی فراز اورشہزادہ احمد عمر احمد زئی نے شرکت کی۔











