حکومت پنجاب عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے؛ایم پی اے جہانگیر خانزادہ

12

اٹک،یکم جون  (اے پی پی ): رکن صوبائی اسمبلی پنجاب و چیئرمین ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی   جہانگیر خانزادہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

  ان خیالات کا اظہار انہوں  نے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی اٹک  کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر شرکاء کو بتایا گیا کہ ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کی تشکیل نو کی  گئی ہے اور اس میں عوامی نمائندوں سمیت دیگر سٹیک ہولڈرز کے کردار کو زیادہ موثر بنایا گیا ہے۔اجلاس باقاعدگی سے منعقد کیا جائے گا جس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا جائے گا اور انہیں 1958 اور 1977کے ایکٹ کے تحت نافذ کیا جاۓ گا۔

ایم پی اے  جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ  اشیائے خوردونوش کی کمی کےسلسلے میں بروقت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔معائنوں اور جرمانے کی کارروائیوں  کو بھی مد نظر رکھا جاۓ گا۔انہوں  نے کہا کہ موجودہ حکومت وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی قیادت میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے جن کے ثمرات بہت عوام تک پہنچ رہے ہیں۔

اجلاس میں اشیاۓ خوردو نوش کی قیمتوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ اب تک 35ہزار03سو 78معائنے  کیے  گئے ہیں  اور 37لاکھ سے زاٸد کے جرمانےعائد کیے گئے ہیں ۔

اجلاس  میں  سابق صوبائی وزیر چوہدری شیر علی خان،ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ نواز اٹک سلیم شہزاد،ضلعی رہنماٶں مسلم لیگ نواز شاہنواز شانی،یاسرخان،میرنویداختر،ملک ندیم خان ،ڈپٹی کمشنر اٹک محمد ذوالقرنین،اسسٹنٹ کمشنرز،انجمن تاجران کے صدور اور دیگر افسران نے شرکت کی۔