پیپلزپارٹی کی تاریخ عدلیہ، اداروں اور قانون کے احترام سے بھری ہے؛ سید یوسف رضا گیلانی

37

اسلام آباد، 02 جون (اے پی پی ): پاکستان  پیپلز پارٹی  کے  رہنما  سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی تاریخ عدلیہ، اداروں اور قانون کے احترام سے بھری ہے۔

 جمعرات کو سینٹ اجلاس  سے خطاب کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی  کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کرنے والے کبھی فائدے میں نہیں رہے،   سابق وزیراعظم عمران خان  کا بیان قابل مذمت ہے۔