نارووال،03جون( اے پی پی): چیف سیکریٹری پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنرامتیازشاہدگوندل کی سربراہی میں سپیشل پرائس مجسٹریٹس کا خصوصی اجلاس ہوا ۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کی طرف سےشہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے پرائس میکنیزم کےحوالے سےپرائس مجسٹریٹس کوہدایات جاری کی گئیں۔
ڈپٹی کمشنرامتیازشاہدگوندل نے کہا کہ پرائس مجسٹریٹس اپنافعال کرداراداکرتے ہوئے فیلڈمیں اپنی رٹ قائم کریں، پرائس مجسٹریٹس عوامی نمائندگان کے ساتھ ساتھ میڈیاکے نمائندگان کولےکرفیلڈمیں نکلیں اور بذات خودکارروائی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی اورمصنوعی مہنگائی کے مرتکب افرادکے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
ڈپٹی کمشنرنارووال کا کہنا تھا کہ گراں فروشی کو ہر صورت ختم کیا جائے گا، جو لوگ اشیاء ضروریہ کو من مانی قیمتوں پر فروخت کرکے بالاوجہ مہنگائی کی شرح کو بڑھانا چاھتے ہیں ایسے عناصر کو اب آڑے ہاتھوں لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں ایسے گراں فروشوں کی کوئی جگہ نہیں جو اپنی جیب کو گرم کرنے کے چکر میں عوام الناس پر بلاوجہ کی مہنگائی مسلط کرنا چاہتے ہیں۔
اجلاس میں ڈی او انڈسٹریزذیشان نیاز نے ڈپٹی کمشنرنارووال کوگزشتہ ماہ مئی کے دوران پرائس مجسٹریٹس کی طرف سے کی جانے والی کارروائی کے حوالے سے رپورٹ پیش کرتے ہوئےبتایاکہ مجموعی طورپر ضلع بھر میں8547 دوکانوں کی انسپیکشنزکی گئیں جن میں1320 دوکاندارخلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے جنہیں مجموعی طورپر12لاکھ58جرمانہ کیاگیا اور 7 مقدمات درج کئے گئے، جن میں 19 افراد کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی۔
اجلاس میں اے ڈی سی آرجویرہ مقبول،تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشرزسلمان احمد لون، ڈاکٹرارشدوٹو، آمنہ احسان کے علاوہ تمام پرائس مجسٹریٹس نے اجلاس میں شرکت کی۔











