سی پیک میں پاکستان، چین اور ترکی کی شراکت داری سےخطے میں مزید ترقی کی راہیں ہموار ہوسکتی ہیں ؛وزیراعظم شہباز شریف کا ترک سرکاری ٹی وی ٹی آر ٹی کو انٹرویو

16

اسلام آباد،3جون  (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ترکی کے تین روزہ سرکاری دورے کے دوران انقرہ میں ”ٹی آر ٹی” کے ہیڈ آف اردو سروس ڈاکٹر فرقان حمید کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ    ترکی کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنا چاہتے ہیں،  سی پیک میں پاکستان، چین اور ترکی کی شراکت داری سےخطے میں مزید ترقی کی راہیں ہموار ہوسکتی ہیں، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بےپناہ قربانیاں دی ہیں  ،جب تک کشمیر اور فلسطین کے عوام کو حقوق نہیں مل جاتے خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں  ہے ۔