اسلام آباد،3جون (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ترکی کے تین روزہ سرکاری دورے کے دوران انقرہ میں ”ٹی آر ٹی” کے ہیڈ آف اردو سروس ڈاکٹر فرقان حمید کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بےپناہ قربانیاں دیں ،جب تک کشمیر اور فلسطین کے عوام کو حقوق نہیں مل جاتے خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں ،کمزور طبقہ کی مشکلات میں کمی کےلئے رعایتیں دے رہے ہیں، پاکستان سے غربت کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے۔











