اوکاڑہ،03جون(اے پی پی ):موٹروے ٹریننگ کالج کوٹ رنجیت شیخوپورہ میں 12بارہویں پروبیشنرز کورس کے آفیسرزکی پاسنگ آوٹ پریڈکا انعقاد کیا گیا۔آئی جی موٹر وے خالد محمود نےپریڈ کا معائنہ کیااور سلامی لی۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق پاس آوٹ ہونے والے372 آفیسرز میں 39 خواتین آفیسرز بھی شامل ہیں۔ چھ ماہ کی انتھک محنت کے نتیجے میں پاس آوٹ ہونے والوں خیبر پختونخواہ ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے11آفیسرز بھی شامل تھے، پاس آؤٹ ہونے والوں میں خاتون آفیسرصباالیاس کو پریڈ میں آل راونڈ کارکردگی پر پہلاانعام دیاگیا،عبدالروف کو آل راونڈ کارکردگی پر دوسرا انعام جبکہ وسیم اعظم کو ڈسپلن اور آل راونڈ کارکردگی پر تیسرا انعام دیا گیا، اسی طرح فائرنگ میں بہترین کارکردگی پر محمدمبین خان کو انعام دیا گیا،تمام ٹرینرز نےحلف لیا۔
آئی جی موٹروے خالد محمود نےتقریب سے خطاب کرتےہوےکہاکہ موٹروے ٹریننگ کالج شیخوپورہ نے ترقی کا قابل تقلید سفر طے کیا ہےچھ ماہ کی شب و روز محنت اور لگن سے تربیتی کورس مکمل کرنے والوں کو مبارکباد دیتا ہوں،دوران تربیت افسران کی استعدادکار اور پیشہ وارانہ مہارت پر خصوصی توجہ دی گئی ۔
انہوں نے کہاکہ افسران کو ٹریننگ کےدوران وائرلیس کمونیکیشن اسلحہ فرسٹ ایڈ ریسکیو اینڈ ریکوری کی تربیت دی گئی ، پروفیشنل کنڈکٹ ایکسیڈنٹ ہینڈلنگ اور ٹریفک مینجمنٹ کے شعبوں میں بھی آفیسران کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تربیت فراہم کی گئی ۔











