مہمند،04 جون (اے پی پی ): تحصیل حلیم زائی کے علاقہ اٹوخیل وچہ جورہ ایسارہ گڑھی کے پہاڑ میں نامعلوم وجوہات کے بناء پر آگ لگ گئی ، تیز ہوا کی وجہ سے اگ پہاڑوں سے نشیبی علاقے کی طرف بڑھ رہی ہے ، خشک جھاڑیوں کی وجہ سے اگ کی شدت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ، اب تک ہزاروں ایکڑ پہاڑ اور نشیبی علاقوں میں درخت اور جاندار جل گئے ہیں ،ہلال احمر پاکستان ضلع مہمند کی ٹیم رضاکاروں کے ساتھ آگ بجانے مصروف ہے، پچھلے ایک ماہ کے دوران اگ لگنے کا یہ پانچواں واقع ہے ۔











