چنیوٹ،04 جون (اے پی پی): چنیوٹ کے ایک ہی خاندان کے تین افراد دیائے چناب میں ڈوب کر جانبحق ہو گئے جبکہ ایک کو زندہ نکال لیا گیا ہے ۔
ہفتہ کی دوپہرسرگودھا روڈ نزد چلہ گاہ بو علی قلندر دریائے چناب کے پانی نہاتے ہوئے ایک بچہ، دو لڑکے اور ایک لڑکی سمیت چار افراد پانی میں ڈوب گئے۔جسکی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور سرچ آپریشن شروع کر دیا اور ثقلین ولد نوید 13 سال سکنہ محلہ دلخوشاب کو ریسکیو نے زندہ بچا لیا جبکہ لائبہ دختر شفیق 15 سال سکنہ محلہ دلخوشاب،حسن ولد بوٹا 18 سال سکنہ محلہ دلخوشاب اور عبداللہ ولد عابد علی 8 سال سکنہ محلہ دلخوشاب ڈوب کر جان بحق ہو گئے۔











