پاراچنار؛ڈپٹی کمشنر پشاور کے دفتر پر وکلاء کی جانب سے حملے کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی احتجاجی ریلی

19

پاراچنار ، 06 جون (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر پشاور کے دفتر پر وکلاء کی جانب سے حملے کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے احتجاجی ریلی نکالی ،احتجاجی ریلی ڈی سی آفس سے نکالی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر پشاور کے دفتر پر وکلاء کی جانب سے حملے کی مذمت کی گئی ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ضلع کرم واصل خان اور اسسٹنٹ کمشنر امیر نواز نے کہا کہ قانون کی بالادستی ہر حالت میں قائم رکھیں گے اور قانون سب کیلئے ایک ہے، چند وکلاء نے ڈپٹی کمشنر پشاور دفتر پر حملہ کرکے کھلم کھلا قانون اپنے ہاتھ میں لیا ہے اور اس واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

 انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون کی بالادستی سب سے مقدم ہے اور اس کا احترام ہم سب پر فرض ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ  اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ سے اس واقعے کا فوری نوٹس لینے اور ملوث وکلاء کے خلاف بھرپور کارروائی کا مطالبہ کیا۔