ملتان ؛ پاک ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے سخت سکیورٹی انتظامات مکمل ، مرکزی کنٹرول روم قائم کردیا گیا

18

ملتان، 06 جون (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا کہ پاک ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے سخت سکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس میں مرکزی کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے   ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم  کنٹرول روم کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے انتظامات پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کا کہنا تھا کہ شائقینِ کرکٹ کو پرامن اور پرجوش ماحول فراہم کرینگے،سٹیڈیم اور روٹس سمیت حساس مقامات کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ شہر اولیاء کے باسی مہمان ٹیم کو بھرپور انداز میں خوش آمدید  کرینگے، کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے کنٹرول روم میں تمام محکوموں کے نمائندگان 24 گھنٹے موجود رہیں گے ۔