بی جے پی کی نبی کریم ﷺ کی شان میں کی گئی گستاخانہ بیانات کی شدید مذمت کرتی ہوں؛وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس

11

اسلام آباد،6جون  (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے  پیر کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے   بی جے پی رہنمائوں کی طرف سے حضور اکرمﷺۖ کی شان میں گستاخی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا  ہے  کہ بی جے پی کے رہنمائوں نے شرپسندی، فتنہ پسندی اور پست ذہنیت کی عکاسی کی، حضور اکرمۖﷺ کی عزت و حرمت کے لئے ہم مرنے، کٹنے کو تیار ہیں۔ حضور اکرمۖﷺ تمام جہانوں اور انسانیت کے لئے مشعل راہ ہیں، ان کی شان میں گستاخی پر آج ہر مسلمان تکلیف اور کرب سے گذر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ناظم الامور سے بھی اس معاملے پر احتجاج کیا گیا ہے۔