ڈپٹی کمشنر کا انسداد ڈینگی کی براہ راست مانیٹرنگ کا فیصلہ

36

ملتان 07 جون(اے پی پی )؛ ڈینگی لاروا کی تلفی کیلئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام ضلعی محکمے ڈینگی کے خاتمے کیلئے فیلڈ میں کارکردگی دکھائیں اور کہا ہر محکمے کا فوکل پرسن ڈینگی پورٹل پر سرگرمیاں اپ لوڈ کرے گا طاہر وٹو نے کہا کہ ڈینگی لاروا ملنے پر کمرشل عمارات اور پراپرٹی سیل کی جائے گی اور کہا حفاظتی انتظامات نہ کرنے والوں کے خلاف مقدمات بھی درج کرائیں گے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر علی مہدی نے ڈینگی مہم پر بریفننگ بھی دی۔