ملتان، 07 جون (اے پی پی ): ضلعی انتظامیہ نے آٹے اور گھی کی قیمتوں کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ضلع بھر میں انسپکشن کی ہدایت کر دی ہے ۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر کی صدارت میں پرائس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آٹے کی سبسڈی کا فائدہ عام آدمی کو ہر صورت ملنا چاہئے، کہا گھی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ برداشت نہیں کرینگے۔انہوں نے کہا کہ بھرپور مانیٹرنگ کے باعث چکن کی قیمتیں معمول پر آرہی ہیں۔
پرائس کنٹرول کمیٹی نے مختلف اشیاء خوردونوش کے نئے ریٹ مقرر کئے۔اجلا س میں اسسٹنٹ کمشنرز خواجہ عمیر محمود،عامر افتخار اور کمیٹی ارکان شیخ طارق رشید،ملک انور شریک ہوئے۔











