پی پی تراسی خوشاب ٹو میں ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا مرحلہ مکمل

14

 

جوھرآباد، 07 جون   (اے  پی پی ): پی پی تراسی خوشاب ٹو میں  ضمنی انتخابات کیلئے  کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے ، کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل 11جون تک مکمل ہو گا۔

مسلم لیگ ن کے    ملک امیر حیدرسنگھا،پی ٹی آئی کے   ملک حامد محمود وڈھل اور حسن اسلم اعوان،  سابق صوبائی وزیر ملک آصف بھاء نے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے، تحریک لبیک   کے  زمرد عباس خان نے بھی اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ۔