بہاولنگر،07 جون (اے پی پی): پی پی 237 میں ضمنی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے ،ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کے لئے مقررہ وقت تک 10 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
کاغذات جمع کرانے والوں میں محمد اکرم خان،سلمان ،محمد اسود ریاض،میاں فدا حسین وٹو میاں صابر منظور،سید آفتاب رضا،آفتاب محمود،میاں راشد محمود وٹو ،فخرالدین،محمد زاہد حافظ شامل ہیں۔کاغذات نامزدگی کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد سکروٹنی کا عمل شروع ہوگا۔ حلقہ پی پی 237 کی نشست پی ٹی آئی کے فداحسین وٹو کے ڈی سیٹ ہونے سے خالی ہوئی ہے جس پر پولنگ کا عمل 17 جولائی کو ہوگا۔











